حضرت محمدؐ کی ذات مبارک انسانیت کیلئے مینانور ہے،احسان اللہ

حضرت محمدؐ کی ذات مبارک انسانیت کیلئے مینانور ہے،احسان اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ دیر (نامہ نگار)ممتاز نعت خواں مولانا احسان اللہ حسین نے کہا کہ آاپﷺکی ذات مبارک تمام انسانیت کے لیے مینار نور ہے،آپﷺکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔آپ ﷺ نے امن ومحبت کا درس دیا جس پر عمل پیرا ہوکر معاشرہ کو امن وآشتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ ہر دور کا انسان آپ کی سیرت مبارکہ سے روشنی حاصل کرسکتا ہے۔میلاد مصطفی کا سبق یہی ہے کہ معاشرے میں امن وامان کا بول بالا ہو،حقوق وفرائض کا خیال رکھا جائے اور مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد نور محل اوچ میں ”محفل عید میلا دالنبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مختلف نعت خوانوں نے آپﷺکی ذات مبارک کو گلہائے عقیدت پیش کئیں۔تقریب سے سابق پرنسپل خیبر میڈیکل کالج ڈاکٹر فداللہ جان، مولانا قاری محمد یوسف خطیب جامعہ مسجد نورمحل،مشتاق آحمد ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرحسین شاہ یوسفزئی مرکزی نائب صدر عوامی نیشنل پارٹی، اللہ داد ایڈوکیٹ،اور مختلف مکتبہ فکر کی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔