صوابی،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

صوابی،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  



صوابی(بیورورپورٹ) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاگئی روڈ پر ایک ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جس کا تعلق صوابی کے گاؤں مانیری سے بتایا جاتا ہے موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر