ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر کے دورے،صفائی آپریشن کاجائزہ لیا

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر کے دورے،صفائی آپریشن کاجائزہ لیا

  



لاہور (جنرل رپورٹر)ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راوُ امتیازاحمدنے الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور شہر میں جاری صفائی آپریشن و انتظامات کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد نے ہربنس پورہ، جوڑے پل، چونگی دوگیج،مرغی خانہ سٹاپ، شالیمار لنک روڈ، مغل پورہ، لال پل،تاج پورہ،بٹ چوک، تاج باغ،جی ٹی روڈ، دروغہ والہ، سنگھ پورہ،گڑھی شاہو، کوئن روڈ، پریس کلب چوک سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔وزٹ کے دوران ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو فیلڈ میں یقینی بنانے اور صفائی آپریشن کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ شہر میں صفائی کی صور تحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

۔ورکرز سمیت تمام انتظامیہ ہمہ وقت شہریوں کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہر افسر اپنے اپنے علاقے کا ذمہ دار ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئیکا ر لایا جائے گامگر صفائی قائم رکھنے میں شہری بھی ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ سر گرم عمل ہے مگر محکمہ کی کار کردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1