تحریک نفاذ اردو قومی زبان کی ترقی کیلئے کوشاں ہے،افشین شہریار

تحریک نفاذ اردو قومی زبان کی ترقی کیلئے کوشاں ہے،افشین شہریار

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک نفاذ اردو کی صدر اور ماہر تعلیم پروفیسر افشین شہریار نے کہا ہے کہ قومی زبان کی ترویج اور نفاذ کے حوالے سے ڈاکٹر جمیل جالبی کی مرتب کردہ تجاویز اثاثہ ہیں،ان تجاویز کو متعدد بار منظوری کے لئے اعلی حکام تک بھیجا گیا مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ایک نشست میں انہوں نے کہا کہ ان تجاویز کا غور سے مطالعہ کریں تو اس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے مستعار چیزو ں کا نہ صرف مکمل احاطہ کیا جاچکا ہے بلکہ انہیں زبان وادب کے حسین قالب میں بھی ڈھال دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک نفاز اردواپنے پلیٹ فارم سے اس قومی مسئلہ کی افادیت اور تشہیر کے لئے کوشاں رہنے کا عزم رکھتی ہے تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآد کو ممکن بنایا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1