امن قائم کرنے کیلئے دکھی انسانیت کو خوشیاں دینا ہوں گی،پروفیسر ظفر گجر

امن قائم کرنے کیلئے دکھی انسانیت کو خوشیاں دینا ہوں گی،پروفیسر ظفر گجر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی چیزنہیں۔دکھی انسانوں کوخوشیاں د ے کرہی معاشرے میں امن وسکون کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔ان خیالات کااظہارمعروف ماہرتعلیم وپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج شالیمارٹاؤن چائینہ سکیم پروفیسر ظفرعلی گجر نے گزشتہ روزہلال احمرپاکستان اوریوتھ کلب کے اشتراک سے بلڈڈونر کیمپ کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض شعبہ اردو کے پروفیسر رانا مجاہد حسین نے سرانجام دیئے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ویمن شالیمار ٹاؤن کی پرنسپل پروفیسر شہناز ستار نے کہاکہ ہمیں انفرادی اوراجتماعی صورت میں انسانیت کی خدمت کرناہوگی۔ ہلال احمرپنجاب کی رکن ڈاکٹرفوزیہ سعید نے کہا کہ خدمت کے سچے جذبے سے ہی ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو پروان چڑھاسکتے ہیں۔

سیمینار سے چیئرمین یوتھ کلب پروفسر ظفر اقبال‘پروفیسر شہزاد ضیاء‘پروفیسر شہنیل انجم‘ پروفیسر ساجد اکبرودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ سیمینار میں پروفیسر شجاعت علی‘پروفیسر شیر محمد خان‘ پروفیسر فیضان علی‘پروفیسر ابراہیم‘پروفیسر محمدمنیر اوردیگر اساتذہ اورطلبہ کی کثیر تعد اد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1