خواتین کے حقو ق پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے،سحر ریاض رانا

  خواتین کے حقو ق پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے،سحر ریاض رانا

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آپ پاکستان ویمن ونگ لاہور کی صدرسحر ریاض رانا نے کہا ہے کہ کسی کو خواتین کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے خواتین مریض ہو یا کسی بھی ادارے سے ان کا تعلق ہو حال میں ان کے حقوق کی جنگ لڑنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی اس موقع پر سحر رانا نے کہا کہ حکومت بھٹوں پر کام کرنے والی خواتین کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے خصوصی مراعاتی پیکج اور آسان آسان اقساط پر قرضے جاری کرے ایسی خواتین جو پڑھی لکھی ہیں اور بیروزگار ہیں انہیں گریجویٹ خواتین کا توجہ دیتے ہوئے ان کے لیے بھی خصوصی قرضہ سکیم جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں کام کرنے والی خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں ان کے تحفظ کے لیے جو قانون بنایا گیا تھا وہ لنگڑا کر دیا گیا ہے اس قانون پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد فلفور کرایا جائے جبکہ ہسپتالوں میں خواتین کا علاج معالجہ مکمل طور پر فری کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو ہم ان کی آواز بن کر پورے ملک میں تحریک چلائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1