پرائس مجسٹر یٹس نے 32منافع خوروں کو جیل بجیج دیا، 12لاکھ سے زائد جرمانہ

  پرائس مجسٹر یٹس نے 32منافع خوروں کو جیل بجیج دیا، 12لاکھ سے زائد جرمانہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ856 مقامات کو چیک کیا گیا اور190 خلاف ورزیاں پائی گئیں،مجموعی طور پر 1222000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ23 مقدمات درج کراتے ہوئے23 افراد کو حراست میں لیا اور32 کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈعدنا ن بدر کی زیر نگرانی تحصیل رائیونڈ میں گراں فروشی اور منافع خوری پر زبردست کریک ڈاؤن کیا گیا۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ تحصیل رائیونڈ میں گزشتہ روز میں مجموعی طور پر 09 لاکھ 85 ہزار کے بھاری جرمانے عائدکیے۔رینبو سٹور، کیری فور امپوریم مال، میٹرو کیش اینڈ کیری، اسلم سپر سٹور، الرحمن مارٹ، میلو مارٹ،ٹک شاپ، جلال سنز، براڈ وے پیزا، ڈومینو، اشتیاق سنز، راحت ڈیپارٹمنٹل سٹور، عمر کیش اینڈ کیری، فروٹ و سبزی شاپس کینال روڈ، واپڈا ٹاؤن اور ای ایم ای سوسائٹی پر کاروائیاں کی گئیں،انہوں نے کہا کہ ان سٹورز کو 05 لاکھ 54 ہزار کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی نہیں کریں گے اور گورنمنٹ ایس او پیز کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں گے، تمام میگا سٹورز کے مینجرنے تحریری بیان دیا ہے۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر کے ہمراہ تحصیل رائیونڈ میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے بھی جرمانے کئے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاشف نے 01 لاکھ 45000 روپے کے جرمانے کئے۔

، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تنویر عباس نے 01 لاکھ، تنویر خالد سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے 75000، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آصف نعیم ورک نے 20000 اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رانا شاہد نے 55000 روپے کے جرمانے عائد کئے

مزید : میٹروپولیٹن 1