ضلعی افسران نے مختلف یونین کونسلوں میں ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا

  ضلعی افسران نے مختلف یونین کونسلوں میں ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی افسران نے ڈینگی کے خاتمے کے لئے دورے کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 09 قلعہ لکشمن سنگھ،اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 80 کا دورہ کیا۔ 02 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 115 پنجاب یونیورسٹی رہائشی بلاکس کا دورہ کیا۔افسران نے ڈینگی ورکرز کی حاضری کو بھی چیک کیا،اے سی کینٹ عفت خان نے بادامی باغ پناہ گاہ میں ڈینگی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کی چیکنگ کی۔

اورپناہ گاہ میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات مناسب نہ ہونے پر اہلکار کو طلب کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ انتظامیہ مقیم افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1