لیسکوں صارفین کی شکایات کا ازالہ اولیں ترجیح ہے، مجاہد پرویز چٹھہ

لیسکوں صارفین کی شکایات کا ازالہ اولیں ترجیح ہے، مجاہد پرویز چٹھہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت ازالہ کو ہر صورت ممکن بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی ہدایت پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریاں کامیابی سے جاری ہیں۔ آٹھوں سرکلز میں کھلی کچہریوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بے انتہا پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ صارفین کو اپنے متعلقہ سرکل میں کھلی کچہریوں کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے۔ان کھلی کچہریوں میں متعلقہ سرکل کے ایس ای موجود ہوتے ہیں اور صارفین کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ممکن بناتے ہیں۔ لیسکو اعلامیے کے مطابق سول لائنز ڈویژن(کسٹمر سروسز سینٹر اچھرہ فیروز پور روڈ) میں صبح ساڑھے 10بجے، میکلوڈروڈ ڈویژن صبح 30:10 بجے، اوکاڑہ ڈویژن صبح11بجے، ڈیفنس ڈویژن (بھٹہ چوک نزد رئیل کاٹیج ائرپورٹ روڈ سب ڈویژن) صبح11 بجے، شیخوپور ہ سٹی ڈویژ ن(لیسکو کمپلیکس شیخوپورہ) صبح 11 بجے، قصوررورل ڈویژن (لیسکو کمپلیکس کھیم کرن روڈ) ساڑھے10 بجے جبکہ ماناوالہ ڈویژن (پنواں سب ڈویژن) میں بھی ساڑے10بجے کھلی کچہری لگے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1