تاجرو ں کے مسائل حل کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں،اکبر بٹ

تاجرو ں کے مسائل حل کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں،اکبر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)سینئر تاجر راہنماء اکبر بٹ نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل حل کیے بغیر مستحکم معاشی ترقی ممکن نہیں لہذا حکومت اسے اپنی ترجیحات میں شامل کرے۔ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جن کو پرسکون اور آزادانہ کاروباری ماحول فراہم کیے بغیر معاشی ترقی کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی ترقی و خوشحالی وعدوں تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔