قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم نہ کرنے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم نہ کرنے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم نہ کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔مسلم لیگ (ن)کی رکن عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے جیلوں میں قیدیوں کو بھی نہیں بخشا اورقیدیوں کے لئے رواں مالی سال میں کھانا پورا کرنا مشکل ہوگیاہے۔

حکومت نے کھانے پینے کے فنڈز کی ایک ارب 74 کروڑ کی ڈیمانڈ میں سے 45 کروڑ روپے کم جاری کیے ہیں۔حکومت کی بچت پالیسی کی وجہ قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی نظر نہیں آرہی۔پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورحکومت جیل احکامات کی ضرورت کے مطابق فنڈز جاری کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1