ملک کے حالات دھرنوں کے متحمل نہیں ہو سکتے،ثروت اعجاز قادری

ملک کے حالات دھرنوں کے متحمل نہیں ہو سکتے،ثروت اعجاز قادری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کے حالات دھرنوں کے متحمل نہیں ملک معاشی ابتری کا شکار ہے، اپوزیشن اور حکومت معاشی استحکام اور ملک کی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کریں،استحصالی اور ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ یکجہتی سے ہی کیا جاسکتا ہے،بھارت کی ایل اوسی پر دہشتگردی اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف جارحانہ رویہ استعمال کرنا ہوگا،ملک کو معاشی عدم استحکام سے بچانے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ سب قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ٹماٹر 300 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں،سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے بات کررہی ہیں،غریب بھوک سے پریشان اور خود کشی کرنے پر مجبور ہے،حکومتی پالیسیوں سے غریب کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔

،وعدے دعوئے اور مسائل کے حل کے خواب چکنا چور ہوگئے،بے روزگاری اور مہنگائی نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے،حکومت اپنی پالیسیوں کو عوام دوست بناتے ہوئے عوام کو جمہوری حقوق مہیا کرئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی ومعاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا،حکومت توانائی بحران کے خاتمے اور سستی بجلی وگیس فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرئے،اتحاد ویکجہتی سے بڑی سے بڑی قوت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،ہمارا مقابلہ عوام دشمن پالیسیوں سے ہے،عوامی مسائل کے حل کیلئے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1