حالیہ بحرانوں کا خاتمہ نظام مصطفی کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں،محمد الطاف

  حالیہ بحرانوں کا خاتمہ نظام مصطفی کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں،محمد الطاف

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہا کہہ ہر قسم کے بحرانوں کا خاتمہ نظام مصطفی کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں تمام مسائل اس نظام سے دوری کی وجہ سے ہے اور ان کا کوئی حل نظر نہیں آتا،دین اسلام کے لیے قربانی دینا ہمارا ایمان ہے اور اسی طرح وطن کے لیے قربانی دینا ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ دہشت گردی اور بد امنی کے خاتمہ کے لیے اسلام کا نفاذ بہت ضروری ہے اسلام معاشرے کے ہر فرد کو تحفظ دیتا ہے۔

حکمرانوں کوچاہیے کہ وہ ملک میں اسلام نافذکر کے قوم کو مشکلات اور پریشانیوں سے نکالے، اسلام کے نفاذ کے لیے ہم ہمہ تن اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

تاکہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ ہو سکے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان میں اسلام نافذ ہو جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1