صمار لائیرز فرنٹ کی جانب سے امیدواروں کی نامزدگی کی تقریب

  صمار لائیرز فرنٹ کی جانب سے امیدواروں کی نامزدگی کی تقریب

  



لاہور (پ ر) صمار لائرز فرنٹ کی جانب سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب 2020 کے سلسلے میں امیدواروں کی نامزدگی تقریب اور عشائیہ کا انعقاد الغنی گارڈن میں منیب علیم اعوان ایڈوکیٹ کی میزبانی میں کیا گیا۔ اس موقع پر عدنان رامے، ملک حیدر مجید، عمر ملک, آفتاب ڈوگر، میاں عبدلباسط اور چودھری اصف نواز ڈھلوں نے وکلاء کو مثبت رویہ اپنانے، قانون کی بالادستی کیلئے کام کرنے اور پروفیشنل وکلاء کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر صمار لائرز فرنٹ کی جانب سے الیکشن 2020 کیلئے جی اے خان طارق کیلئے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن کی نشست پر مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ سیکرٹری لاہور بار کیلئے ملک سلطان ایڈوکیٹ اور سعد خان ایڈوکیٹ، نائب صدر لاہور بار کیلئے کرم نظام راں ایڈوکیٹ اور سجاد بٹ ایڈوکیٹ کے ناموں کا اعلان کیا۔ ماڈل ٹاؤن سیٹ کیلئے ندیم ضیاء بٹ ایڈوکیٹ، کینٹ سیٹ کیلئے میاں سخاوت ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں اسامہ ایڈوکیٹ اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر علی عمران بھٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا۔

صمار

مزید : میٹروپولیٹن 1