ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پرٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے علامہ اقبال ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپر یشن کر کے متعدد عمارتیں مسمار کر دیں۔علامہ اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبر406راوی بلاک اورمسلم بلاک‘اولمپیاسٹریٹ پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کرد یں۔جبکہ سمن زارسکیم جوہر ٹاؤن میں قائم غیر قانونی دکانوں کے شٹر ز مسمار کر دیئے۔