ہڑتالیں اور راستے بند کرنا ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے
لاہور (سٹی رپورٹر)کیمرہ مارکیٹ کے سیکریٹری اطلاعات رمیض شاہد نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے،ہڑتالیں،احتجاج اور ٹرانسپورٹ کے راستوں کو بند کرنا کسی طور پر بھی کاروباری حضرات کے لئے قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے پلان بی کے تحت جس انتشار پرستی کے راستے پر چلنے کافیصلہ کیا ہے وہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کو قابل قبول نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انتشار پرست عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے۔