ٹیکسٹائل صنعت کو بجلی،گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ قرار دیا جائے

  ٹیکسٹائل صنعت کو بجلی،گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ قرار دیا جائے

  



لاہور (سٹی رپورٹر) ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہورکے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ بجلی و گیس ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے لازم و ملزوم ہیں کیونکہ بجلی سے پاور لومز مشینیں چلتی اور کپڑا بناتی ہیں جبکہ گیس سے کپڑے کی بلیچنگ، ڈائنگ، پرنٹنگ اور پروسیسنگ کی جاتی ہے جسکے بعداسے ایکسپورٹ کیا جاتا ہے اسی طرح ہوزری ملبوسات بھی بجلی و گیس دونوں کے بغیر تیار نہیں ہو سکتیں لہذا حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی وگیس دونوں کی لوڈ مینجمنٹ سے مستثنی قرار دے تاکہ کرسمس اور نیوایئر کے آرڈرز کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1