پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی ہو گی، مسرت جمشید

  پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی ہو گی، مسرت جمشید

  



لاہور(این این آئی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے 18نومبر سے شروع ہونے والے اجلاس میں اہم نوعیت کی قانون سازی کی جائے گی،وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان سے ہر اجلاس میں باز پرس کی جاتی ہے، عوام کا استحصال کرنے والے گراں فروشوں کی اصل جگہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب شریف خاندان اور (ن) لیگ کو نواز شریف کی صحت کی فکر کرنی چاہیے انہیں اپنی سیاست کی پڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 18نومبر سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اہم نوعیت کا سرکاری بزنس ایجنڈے میں شامل ہوگا،حکومت ہم موثر قانون سازی کے ذریعے عوام کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے۔امید کرتے ہیں کہ اپوزیشن بھی ایوان میں اپنی کرپشن پر سیاست چمکانے کی بجائے عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لئے حکومت کا ساتھ دے گی۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے گا۔ حکومت اشیائے خوردونوش کی طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1