عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس او ر بنیاد ہے،عزیز الرحمن
لاہور(نمائندہ خصوصی)عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس اوربنیاد ہے اورپورے کا پورا دین عقیدہ ختم نبوت کے گردگھومتا ہے،عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کی جان اور پہچان ہیان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہر نے تحفظ ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے 1200صحابہ ؓ نے جام شہادت نوش کیا۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام شفاعت محمدی کے حصول کابہترین ذریعہ اور جنت کا آسان ترین راستہ ہے۔