حکومت نے سیاست اور جمہوریت کو بند گلی میں پہنچا دیا،جواد احمد

حکومت نے سیاست اور جمہوریت کو بند گلی میں پہنچا دیا،جواد احمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط اقدامات اور رویے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت بند گلی میں ہیں،نااہل حکمران ٹولہ خود بھی دلدل میں پھنس چکا او اس نے قوم کو بھی پھنسادیا ہے۔حکومت آمریت کی طرح منتخب ایوان کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہے، کشمیرکا مسئلہ دب چکا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے ورکرز سے ملاقات میں کیا، ان کا کہنا تھا پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس مہنگی ہونے سے اشیاء خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

اس وقت روزمرہ استعمال کی اشیاء جن میں آٹا، چینی، دال، چاول اور گھی ہے، یہ پانچوں اشیاء دیہاڑی دار مزدور طبقے کی دسترس سے دور ہوتی جا رہی ہیں جس بنا پر غریب کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔پولیووائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے اور کیسز چھپانے کی برطانوی اخبار کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے اورعالمی ڈونرز سے کیسز چھپانے اور حکومت کے لاعلم ہونے کا انکشاف عمران نیازی حکومت کی مجرمانہ نالائقی کا ثبوت ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1