جب تک پارلیمان با اختیار نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کریگا،سلیم رضا

جب تک پارلیمان با اختیار نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کریگا،سلیم رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئدین کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم رضا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، ایسے نااہل لوگ مسنداقتدار پر براجمان ہیں کہ نوازشریف کو علاج کیلئے باہر جانے کا فیصلہ ان سے نہیں ہو پا رہا،این آر او دینے کا اختیار اس حکومت کے پا س نہیں نہ ہی کو ئی این آر او ما نگ رہاہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان کو صحیح ڈگر پر لانے کیلئے دو کام ضروری ہیں، ایک یہ کہ ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار میں کا م کرے اور دوسرا پارلیمان کواختیارملے کیونکہ جب تک عوام کی نمائندہ پارلیمان کواختیار نہیں ملے گا، تو ملک ترقی نہیں کرے گا، انہو ں نے کہاکہ نوازشریف کی بیماری کے سا تھ کھیلنے والے یاد رکھیں اللہ کی لا ٹھی بے آوازہے۔