تنظیم اسلامی کے تین روزہ اجتماع کا آغاز،ملک بھر سے زائر ین کی شرکت

تنظیم اسلامی کے تین روزہ اجتماع کا آغاز،ملک بھر سے زائر ین کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)تنظیم اسلامی کا سالانہ 3روزہ اجتماع بہاول پور میں شروع ہو گیا ہے جس میں ہزاروں فرندان اسلام نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم اسلامی کے شعبہ نشرواشاعت کے ناظم ایوب بیگ مرزا نے کہا کہ انتخابات سے چہرے بدلتے ہیں نظام نہیں بدلتا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جس حال کو پہنچا ہوا ہے اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ فرسودہ نظام نے تمام ملکی اداروں کو ناکارہ کر دیا ہے۔ معاشی لحاظ سے ہمارا حال یہ ہے کہ سود کی شرح 13.5 فیصد ہے جو دنیابھرکے مقابلے میں بلند ترین سطح ہے۔

جس سے صنعتی ادارے بند ہو چکے ہیں۔۔