ایف بی آر میں اصلاحات ضڑوری،برآمد کنندگان کو سبسڈی دے رہے ہیں:مشیر خزانہ

ایف بی آر میں اصلاحات ضڑوری،برآمد کنندگان کو سبسڈی دے رہے ہیں:مشیر خزانہ

  



اسلام آباد(آئی این پی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کیلئے صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کو سبسڈی دے رہے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اداروں کو مضبوط کررہی ہے۔حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہماری اصلاحات کے عمل پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محصولات جمع کرنے کا ادارہ  یعنی ایف بی آر میں اصلاحات کررہے ہیں، ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے۔ مشکل معاشی صورتحال پر قابو پالیاگیا ہے۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چار ماہ  سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے قرض نہیں لیا۔ کرنٹ خسارہ کم کیا، سرمایہ کاروں کو 200 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ  سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ اسٹاک ایکس چینج میں بھی بہتری نمایاں ہے۔مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں 250 ارب  روپے خرچ کررہی ہے۔

مشیر خزانہ 

مزید : صفحہ اول