حسین نواز کاوالد اور بہن کو فون  عدالتی فیصلے پر مبارکباد دی 

حسین نواز کاوالد اور بہن کو فون  عدالتی فیصلے پر مبارکباد دی 

  



 لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد حسین نواز نے اپنے والد محمد نواز شریف اور بہن مریم نواز کو فون کیا۔ ذرائع کے مطابق حسین نواز نے عدالتی فیصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے سفر کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام ضروری سامان پہلے سے پیک ہے۔ ایئر ایمبولینس فراہم کرنے والی کمپنی سے رابطہ کر لیا گیا اور کلیئرنس ملتے ہی ائیر ایمبولینس پاکستان پہنچ جائے گی۔

حسین نواز 

مزید : صفحہ اول