دیر بالا، بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

دیر بالا، بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دیر بالا(نمائندہ  پاکستان) شرینگل میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے شدید سردی کی لہر،گرم ملبو سات کا استعمال شروع۔تفصیلات کی مطابق شرینگل اور گردو نواح کے علاقوں میں گذشتہ تین دن سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔جس سے علاقے میں شدید سر دی شروع  ہو گئی ہے۔سر دی  کے باعث لو گوں نے گرم ملبو سات کا استعمال شروع کیا۔سکول جانے والے طلباء اور اساتذہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقے میں سردی بڑھنے کی وجہ سے پہاڑی علاقوں کمراٹ،کوہستان،گوالدئی،ڈوگدرہ کے بالائی علاقوں،شہور،جیلاڑ،شوکند،کارو درہ، گانشال بالا،جاناڑ،صدیقہ بانڈہ،بیلو گانشال اوردیگر علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے

مزید :

صفحہ اول -