پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بارش  اور برفباری کے بعد خنکی بڑھ گئی 

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بارش  اور برفباری کے بعد خنکی بڑھ گئی 

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کے بعد خنکی بڑھ گئی ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 کے دوران پشاور میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تاہم آج صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع سمیت بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور بعض علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاو ر میں کم از کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی بھی بڑھ گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول