نواز شریف کو باہر جانے کی عدالتی اجازت قابل اطمینان، اسفندیار 

 نواز شریف کو باہر جانے کی عدالتی اجازت قابل اطمینان، اسفندیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی بنیادوں پر باہر جانے کی عدالتی اجازت قابل اطمینان ہے۔ یہ بہت اچھا ہوا کہ عدالت نے میاں نواز شریف کی صحت کو دیکھتے ہوئے ان کو علاج کیلئے  باہر جانے کی اجازت دی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر عدالتی فیصلہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا بھی اظہار کیا ہے کہ کاش یہ فیصلہ خود حکومت کر لیتی، لیکن افسوس کہ حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی۔ اسفندیار ولی خان نے مزید کہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں دو محاذوں پر کھیل رہی تھی، ایک طرف تو انسانیت کا ڈھونگ رچا رہی تھی تو دوسری جانب بارگیننگ بھی کر رہی تھی۔ مرکزی صدر نے حکومتی روئے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی بابت حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔ 
سفندیار 

مزید :

صفحہ اول -