جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف انوکھا احتجاج،عوام کوٹماٹر بطور تحفہ پیش

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف انوکھا احتجاج،عوام کوٹماٹر بطور تحفہ پیش

  



لاہور(این این آئی)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سبزی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں فیملیوں نے بھی شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی اور 17روپے کلو ٹماٹر کے بیان پر گلے سڑے ٹماٹر مشیر خزانہ کی تصویر پر برسائے گئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ایک دوسرے کو ٹماٹر بھی بطور تحفہ پیش کئے۔ احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ حکومت عوام مخالف فیصلوں پر تیزی سے عمل کر رہی ہے،گوشت کے بعد دالیں اورسبزیاں بھی غریب آدمی سے چھین لی گئی ہیں۔

جماعت اسلامی/احتجاج

مزید : صفحہ اول