کتے کے کاٹنے سے زخمی بچے کا پہلا آپریشن، 48گھنٹے اہم قرار

کتے کے کاٹنے سے زخمی بچے کا پہلا آپریشن، 48گھنٹے اہم قرار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)میڈیکل بورڈ نے کہاہے کہ حسنین کے جبڑے کی سرجری کا پہلا آپریشن مکمل کیا تھا، حسنین کی زندگی کے لیے مزید 48 گھنٹے اہم ہیں۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے کتے کے کاٹے کا شکار حسنین کا صبح معائنہ کیا، حسنین کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ہے۔ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ بچے کی زندگی کے لیے مزید 48 گھنٹے اہم ہیں۔میڈیکل بورڈ کے مطابق بچے کے جبڑے کی سرجری کا پہلا آپریشن مکمل کیا تھا، حسنین کو زخم گہرے اور زیادہ آئے ہیں، حسنین کی مزید کتنی سرجریز کرنی ہیں فیصلہ بورڈ کرے گا۔

مزید : صفحہ اول