جامعہ کراچی: بیچلرزمارننگ پروگرام  کا داخلہ ٹیسٹ 17 نومبر کو ہوگا

جامعہ کراچی: بیچلرزمارننگ پروگرام  کا داخلہ ٹیسٹ 17 نومبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشینز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرز(مارننگ پروگرام) کا داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار17 نومبر 2019 ء کو منعقد ہوگاجس میں 9600 امیدوارشرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بیچلر ز پروگرام میں جن شعبہ جات کا داخلہ ٹیسٹ ہوگاان میں ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس،بائیوٹیکنالوجی،بزنس ایڈمنسٹریشن،کیمیکل انجینئرنگ،کامرس،کمپیوٹر سائنس، ایجوکیشن، انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز،ماس کمیونیکشن،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،اسپیشل ایجوکیشن اورٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈآنرز)شامل ہیں۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں 26 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 10:30 بجے تک لازماً اپنے امتحانی مرکز میں حاضری کویقینی بنائیں اور اپنے ساتھ ایڈمٹ کارڈ،پینسل،کٹر اور ربرلازماً لائیں۔واضح رہے کہ جوابی کاپی (Answer Sheet) کو صرف پینسل سے پُرکرنے کی اجازت ہوگی۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی خصوصی ہدایت پر داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے والدین کی گاڑیوں کی پارکنگ اور بیٹھنے کے لئے بھی خصوصی طور پر انتظام کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -