ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس  کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی

ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس  کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(این این آئی)جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی گئی، تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت سینٹرل جیل سکھر میں شہید خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج آنند رام ڈی سائرانی کے ہوئی  عدالت میں ملزمان کے وکلا پیش نہ ہونے سے کیس میں شاہد طارق سومرو کا بیان رکارڈ نہ ہوسکاجبکہ  عدالت میں وکلا اطہر عباس سولنگی، سید حماد اللہ شاہ، طاہر محمود سومرو، کیس کے گواہ طارق سومرو پیش ہوئے عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی دوسری جانب طاہر محمود سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  شہید خالد محمود سومرو قتل کیس کو 5 سال مکمل ہو چکے ہیں، قتل کیس سست روی کا شکار ہے، انصاف میں دیر فریقین کیلئے پریشانی کا سبب بن رہا ہے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -