عدالتی ریلیف نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے،شبیر انصاری 

عدالتی ریلیف نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے،شبیر انصاری 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے معاملے میں حکومت نے انتقامی کاروائیوں کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں، عدالت کی جانب سے ضمانت ملنے کے باوجود میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، نواز شریف کی علاج کی غرض سے بیرون ملک روانگی میں حکومت کی مشروط اجازت کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے جو مسلم لیگ ن کی عوامی غیرت کا ثبوت ہے، بانڈز کی شرائط لگا کر حکومت مسلم لیگ سے تاوان وصول کررہی ہے، اس صورت میں حکومتی فیصلے کو ٹھکرا کر مسلم لیگ ن سیاسی غیر ت کا مظاہر ہ کیا، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے کراچی میں مسلم لیگ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کو بانڈز کی ادائیگی سے مشروط کرنے سے حکومت کے تمام عزائم کھل کر سامنے آ چکے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت میاں نوازشریف کی صحت سے کھیل رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے غیر مشروط طو ر پر نکالاجائے، عدالت سے ملنے والا ریلیف اس بات کا ثبوت ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں 

مزید : صفحہ آخر