سندھ میں 2500 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی تیاریاں 

سندھ میں 2500 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی تیاریاں 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے 4693این جی اوز کے بعد مزید 2500 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔محکمہ سماجی و بہبود کے سیکرٹری محمد نواز شیخ نے  اپنے بیان میں کہاکہ سندھ میں 10500این جی اوز میں سے صرف 4000کے قریب این جی اوز کام کررہی ہیں۔رجسٹریشن منسوخ ہونے والوں میں سے ابھی تک کسی بھی این جی اونے سالانہ آڈٹ رپورٹ اور الیکشن رپورٹس جمع نہیں کرا ئیں۔محمد نواز شیخ نے کہا کہ یکم دسمبر تک مزید این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔تمام رجسٹرڈ این جی اوزکواپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی ورنہ رجسٹریشن منسوخ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ رابطہ نہ کرنے والی این جی اوز کو قانون کے شکنجے میں لایا جائیگا۔

مزید : صفحہ آخر