سرائے نورنگ میں پولیس کارروائی،64منشیات فروش،27اشتہاری،4ملزمان گرفتار
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ضلع لکی مروت پولیس کا ڈرگ مافیا منشیات کی مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں اور اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچھلے 10 دن سے جاری خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر سے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں سمیت64 بدنام زمانہ منشیات فروشوں،27 اشتہاریوں اور چار ملزمان کو 3PMO کے تحت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 60کلو 315 گرام چرس، 5کلو 80 گرام ہیروین اور 525 گرام آئس برآمدلیں‘تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد نعیم خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور خان آفریدی کے ہدایت پر پچھلے دس دن سے جاری خصوصی مہم کے دوران لکی مروت پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت قاسم علی خان کی زیرقیادت ایس پی ہیڈکوارٹر لکی ہدایت اللہ شاہ اور ڈی ایس پی سرکل نورنگ اقبال مہمند کے نگرانی میں تھانہ لکی، تھانہ غزنی خیل، تھانہ پیزو، تھانہ نورنگ، تھانہ تجوڑی،تھانہ گمبیلا اور تھانہ ڈاڈیوالہ پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 10روز کے دوران ضلع بھر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے موت کے سوداگروں ڈرگ مافیا کے تین بڑی مچھلیوں سمیت 64 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 60 کلو 513 گرام چرس،5 کلو 80 گرام ہیروین اور 525 گرام آئس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی،اسی طرح پولیس نے تین سود خوروں کے خلاف بھی الگ لگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔