صوبائی ڈارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں ہونیوالی بارش سے سموگ کا زور ٹوٹنے لگا

صوبائی ڈارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں ہونیوالی بارش سے سموگ کا زور ٹوٹنے ...

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں بارش سے سموگ کا زور ٹوٹنے لگا، لاہور کا گزشتہ روزاوسطاً ائیر کوالٹی انڈیکس 172 ریکارڈ کیا گیا۔ واہگہ کے سرحدی علاقے 334 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فضائی آلودگی میں سرفہرست، سندر انڈسٹریل سٹیٹ کا 262، پنجاب اسمبلی اور چیئرنگ کراس 253، شملہ پہاڑی اور گردونواح کا ائیر کوالٹی انڈیکس 234 ریکارڈ کیا گیا۔ڈی ایچ اے کا ائیر کوالٹی انڈیکس206، اقبال ٹاؤن 201، کینال روڈ 200، ائیرپورٹ سے ملحقہ علاقوں کا 196، اپر مال 184 اور گلبرگ میں 179 ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب سموگ سے بچاؤ کیلئے شہر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول گزشتہ روزبھی بند رہے، سکولز مالکان نے حکومت سے سموگ کے خاتمے کیلئے مستقل حل ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی نوید سنا دی۔

 سموگ

مزید : صفحہ آخر