کراچی:لکڑی کے گوداموں میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقہ حاجی کیمپ کی ٹمبر مارکیٹ میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی۔سات فائرٹینڈرزنے جدودجہد کے بعد آگ پر قابا پالیا۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں رہائشی آبادی تو زیادہ نہیں ہے تاہم تیزی سے پھیلتی آگ نے بڑے پیمانے پر مالی نقصان کیاہے۔اور اس وقت تک سات سے آٹھ گودام جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے واٹر بورڈ ہائیڈرنٹس میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔آگ پر قابو پانے کیلئے سات فائر ٹینڈرزنے حصہ لیاپہلے اسے مزید آگے بڑھنے سے روکاگیاجس کے کچھ دیر بعد مکمل طورپر قابو پالیاگیا۔رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے چھ گودام اور تین دکانیں متاثرہوئیں اوراب تک لاکھوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔