حکومت کا8نئی یونیورسٹیاں بنانے کافیصلہ،یہ جامعات کہاں بنائی جائیں گی وزیراعلیٰ پنجاب نے بتادیا

حکومت کا8نئی یونیورسٹیاں بنانے کافیصلہ،یہ جامعات کہاں بنائی جائیں گی ...
حکومت کا8نئی یونیورسٹیاں بنانے کافیصلہ،یہ جامعات کہاں بنائی جائیں گی وزیراعلیٰ پنجاب نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہاہے کہ حکومت معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے او ر اسی مقصد کو پوراکرنے کیلئے آٹھ نئی یونیورسٹیاں بنارہی ہے،انہوں نے بتایا کہ یہ یونیورسٹیاں ان علاقوں میں بنائی جائیں گی جہاں اعلیٰ تعلیم کی مناسب سہولیات نہیں ہیں۔
طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا طلبہ ملکی ترقی کی منزل کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور کسی بھی ملک کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاحکومت نے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کیلئے آٹھ یونیورسٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ یونیورسٹیاں ان شہروں میں بنائی جائیں گی جہاں پہلے اعلیٰ تعلیم کی سہولت میسر نہیں تھی۔بہترین مستقبل یقینی بنانے کیلئے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے۔

مزید :

قومی -