سابق وزیراعظم نوازشریف منگل کو لندن روانہ ہوں گے،تفصیلات جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں۔ نوازشریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ نون کا باضابطہ ردعمل دے دیا،نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب
نے کہا ہے کہ ایئرایمبولینس منگل کی صبح پاکستان آئے گی اور اسی روز ہی نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ آج صبح ڈاکٹرز نے نواز شریف کا چیک اپ کیا،انہیں اسٹیرائیڈ اور ہائی ڈوز دی جارہی ہیں، جبکہ قوم سے اپیل ہے کہ وہ دعا کریں کہ نوازشریف کا سفر بخیروعافیت گزرے۔
ان سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے کہاہے کہ نوازشریف آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں برطانوی دارالحکومت لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف کی حالت سفر کے قا بل ہوتے ہی وہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں لندن کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مکمل طبی سہولیات سے آراستہ ایئرایمبولینس پر لندن جائیں گے۔ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کیلئے آنے والی ایئرایمبولینس جلد ہی پاکستان پہنچ جائے گی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف منگل کو لندن روانہ ہوں گے ،نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی لندن جائیں گے ، شہباز شریف نواز شریف کی مکمل صحت یابی تک لندن میں قیام کریں گے جبکہ مریم نواز پاکستان میں ہی رہیں گی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف منگل کو لندن روانہ ہوں گے ،وازشریف کوطویل ہوائی سفر کیلئے طبی طور پر 24 گھنٹے درکار ہیں ،ڈاکٹر ز ذرائع کے مطابق سفر کے دوران پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے اور دل کی تکلیف سے بچاﺅ کیلئے تیاری کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن لے جایا جائے گا،نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف اور ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی جائیں گے ،شہباز شریف نوازشریف کی مکمل صحت یابی تک لندن میں قیام کریں گے ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہبازشریف اپنی کمر کی تکلیف کا علاج بھی کرائیں گے جبکہ مریم نواز پاکستان میں ہی رہیں گی ۔
یادرہےسا بق وزیراعظم نوازشریف کا نام کو گزشتہ روز عدالتی حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا تھا جس کے بعد انہیں اب لندن لے جایا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق نوازشریف کو لندن کے ہارلے کلینک ہسپتال لے جایا جائے گااور اگر ڈاکٹرز نے تجویز کیاتو وہ امریکا بھی جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے ای سی ایل سے نام نکالنے کے حکم کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے لندن میں علاج کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے، لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں علاج ہو گا۔
دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز نے لندن میں تمام انتظامات کر لیے ہیں، ماہر ڈاکٹرز سے معائنے کیلئے وقت حاصل کر لیا گیا ہے۔ نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی انہیں ہسپتال منتقل کر دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو لندن لے جانے کیلئے ایئر ایمبولینس کی بکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ایئر ایمبولینس کیلئے کاغذی کاروائی مکمل کی جارہی ہے۔ ابھی صرف وزارت داخلہ کی طرف سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔