شریف برادران کو باہر بھجوانے میں کسی کا کردارنہیں عدالت نے فیصلہ کیا،شیخ رشید

شریف برادران کو باہر بھجوانے میں کسی کا کردارنہیں عدالت نے فیصلہ کیا،شیخ ...
شریف برادران کو باہر بھجوانے میں کسی کا کردارنہیں عدالت نے فیصلہ کیا،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ہے کسی چورکو نہیں چھوڑنا،شریف برادران کو باہر بھجوانے میں کسی کا کردارنہیں عدالت نے فیصلہ کیا،عمران خان کی جان بھی عزت و آبروکیساتھ چھوٹ گئی ہے ،15 جنوری تک حالات بہتر ہو جائیں گے عوام کو سکھ کا سانس ملے گا۔
سفاری تھیم سٹیم انجمن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پچھلے ایک مہینے سے نوازشریف ٹی وی پر تھرمومیٹر بنے ہوئے تھے ، سٹاک ایکس چینج کی طرح نوازشریف کی پلیٹ لیٹس اوپر نیچے جا رہے تھے ،شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کے پانچ کیسز ہے ،خورشیدشاہ اور حمزہ شہباز کو چھوڑ کر پلی بار گیننگ کی شروعات ہو گئیں،انہوں نے کہا کہ نہ ڈیل ہوئی ہے اور نہ ڈھیل ہوئی ہے ،عدالت نے دونوں پارٹیوں کی عزت کو بحال رکھا،کسی نے بیچ بچاﺅ نہیں کرایا،شہبازشریف نے حلفیہ بیان پر دستخط کئے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے ،سوشل میڈیا پر بڑا ردعمل تھاکہ ڈیل ہو رہی ہے،حکومت کیلئے اچھا ہے ڈیل کی باتیں ختم ہو گئیں،انہوں نے کہا کہ یہ سعودی عرب جاتے ہوئے حمزہ شہباز کو ضمانت رکھ گئے تھے ،نوازشریف نے حلفیہ بیان دیا ہے 4 ہفتوں بعد واپس آئیں گے،نوازشریف کو 4 ہفتوں کیلئے باہر جانے کی اجازت دی گئی ،عدالت کے سوا کسی کا کوئی رول نہیں ،یہ نوازشریف کی جیت نہ ہماری ہار، نوازخاندان سمجھتا ہے کفن کو جیبیں لگی ہوئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو جانا ہی تھا،یہ لوگ کسی کے کہنے پر واپس نہیں گئے ،شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست میں خوشگوار دور آنے والا ہے ،دو تین مہینے اہم ہیں 15 جنوری تک حالات بہتر ہو جائیں گے ،غیر ملکی بلاگرز ملک کے مختلف حصوںمیں شوٹنگ کریں گے۔