ایئرایمبولینس کی آ مد کب ہوگی اورنوازشریف کتنی دیرمیں روانہ ہوں گے ،سابق وزیراعظم کے ڈاکٹرنے بتادیا

ایئرایمبولینس کی آ مد کب ہوگی اورنوازشریف کتنی دیرمیں روانہ ہوں گے ،سابق ...
ایئرایمبولینس کی آ مد کب ہوگی اورنوازشریف کتنی دیرمیں روانہ ہوں گے ،سابق وزیراعظم کے ڈاکٹرنے بتادیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے کہاہے کہ نوازشریف آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں برطانوی دارالحکومت لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف کی حالت سفر کے قا بل ہوتے ہی وہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں لندن کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مکمل طبی سہولیات سے آراستہ ایئرایمبولینس پر لندن جائیں گے۔ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کیلئے آنے والی ایئرایمبولینس جلد ہی پاکستان پہنچ جائے گی۔

یاد رہے کہ سا بق وزیراعظم نوازشریف کا نام کو گزشتہ روز عدالتی حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا تھا جس کے بعد انہیں اب لندن لے جایا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق نوازشریف کو لندن کے ہارلے کلینک ہسپتال لے جایا جائے گااور اگر ڈاکٹرز نے تجویز کیاتو وہ امریکا بھی جاسکتے ہیں.

مزید : قومی