سپیکر قومی اسمبلی کابابر اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ ،نواز شریف کا نام ای سی ایل نکالنے سے متعلق قانونی پہلووَں پر تبادلہ خیال

سپیکر قومی اسمبلی کابابر اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ ،نواز شریف کا نام ای سی ایل ...
سپیکر قومی اسمبلی کابابر اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ ،نواز شریف کا نام ای سی ایل نکالنے سے متعلق قانونی پہلووَں پر تبادلہ خیال

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسد قیصر نے سابق وزیر قانون بابر اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،نواز شریف کا نام ای سی ایل نکالنے سے متعلق قانونی پہلووَں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر اسد قیصرنے کہا کہ بطورسپیکر قومی اسمبلی آئین اور ارکان کا خیال رکھنا فرض ہے،سابق وزیر قانون بابراعوان نے کہا کہ نوازشریف کوانسانی اورطبی بنیادوں پربیرون ملک جانےکی اجازت دی گئی ، حکومت عدالتی فیصلوں کومن وعن قبول کرتے ہوئے عمل کر تی ہے،بابر اعوان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کافیصلہ تھاکہ صحت پہلے سیاست بعدمیں،ماضی میں شخصیات بیان حلفی دے کر گئیں لیکن واپس نہ آئیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد