وائس ایڈمرل کلیم شوکت عہدے سے سبکدوش،محمد فیاض جیلانی کی وائس چیف آف دی نیول سٹاف کے عہدے پر ترقی

وائس ایڈمرل کلیم شوکت عہدے سے سبکدوش،محمد فیاض جیلانی کی وائس چیف آف دی نیول ...
وائس ایڈمرل کلیم شوکت عہدے سے سبکدوش،محمد فیاض جیلانی کی وائس چیف آف دی نیول سٹاف کے عہدے پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو وائس چیف آف دی نیول سٹاف کے عہدے پر ترقی دیدی گئی،محمد فیاض جیلانی نے سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ عہدہ سنبھالا ، وائس ایڈمرل کلیم شوکت مدت ملازمت مکمل ہونے پر عہدے سے سبکدوش ہو گئے ۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے 1984 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ،وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کمانڈاینڈسٹاف کی متعدد ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ،ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی واشنگٹن میں پاک بحریہ کے نیول اتاشی بھی رہے ،وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی پاکستان نیوی وارکالج لاہور سے فارغ التحصیل ہیں ،وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں ،اس کے علاوہ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کرین فیلڈیونیورسٹی برطانیہ سے بھی فارغ التحصیل ہیں ۔