پلان بی کاکسی نے نہیں بتایا،رہبر کمیٹی کہہ دے تو استعفیٰ دے دیں گے،نون لیگی رہنما کادعویٰ

پلان بی کاکسی نے نہیں بتایا،رہبر کمیٹی کہہ دے تو استعفیٰ دے دیں گے،نون لیگی ...
پلان بی کاکسی نے نہیں بتایا،رہبر کمیٹی کہہ دے تو استعفیٰ دے دیں گے،نون لیگی رہنما کادعویٰ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ نون کے رہنما برجیس طاہر نے کہا ہے کہ انہیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے پلان بی کے بارے میں نہیں بتایاگیاتاہم اگر رہبر کمیٹی کہہ دے تو وہ استعفے دے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے برجیس طاہر نے انکشاف کیاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے خاتمے کے بعد انہیں اگلے لائحہ عمل کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا۔انہوں نے نوازشریف کی علاج کے غرض سے لندن جانے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا تین بار وزیراعظم بننے والے شخص کی تذلیل کی۔جو ابھی طے ہوا وہ پہلے ہوجاتاتوایک ڈالر کے دو ٹماٹر نہ ملتے۔

یاد رہے کہ مولانافضل الرحمان نے تیرہ دنوں تک دھرنا دینے کے بعد اسلام آباد سے واپس روانہ ہوگئے۔انہوں نے کہا تھا کہ دھرنا ان کا پلان بھی ہے جس کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔کئی شہروں میں جمعیت کے احتجاج بھی ہوئے تاہم برجیس طاہر کہتے ہیں کہ انہیں اگلا لائحہ عمل نہیں بتایاگیاتھا۔

مزید : قومی