کوئٹہ چمن شاہراہ ژڑہ بند کے مقام پر جے یو آئی اور پشتونخوا میپ کا دھرنا،افغان ٹریڈٹرانزٹ اورنیٹوافواج کی سپلائی معطل

کوئٹہ چمن شاہراہ ژڑہ بند کے مقام پر جے یو آئی اور پشتونخوا میپ کا دھرنا،افغان ...
کوئٹہ چمن شاہراہ ژڑہ بند کے مقام پر جے یو آئی اور پشتونخوا میپ کا دھرنا،افغان ٹریڈٹرانزٹ اورنیٹوافواج کی سپلائی معطل

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ چمن شاہراہ ژڑہ بند کے مقام پر جے یو آئی اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں کے دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،شاہراہ کی بندش سے افغان ٹریڈٹرانزٹ اورنیٹوافواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ معطل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے پلان بی کے مطابق ملک کی مختلف اہم شاہراﺅں پر دھرنے جاری ہیں ،بنوں میں جے یو آئی (ف)کے کارکنوں نے دھرنا دے کر لنک روڈانڈس ہائی وے بلاک کردی،جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیااور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،ادھر کراچی میں بھی جے یو آئی (ف)کا حب ریورروڈ پر دھرنا جاری ہے جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ ژڑہ بند کے مقام پر جے یو آئی اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں کے دھرنے کے باعث قومی شاہراہ بلاک ہو گئی اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،افغان ٹریڈٹرانزٹ،نیٹوافواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ معطل ہو گئی ۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ