”میں حفیظ شیخ نہیں شیخ رشید ہوں،ٹماٹر 300نہیں 220روپے کلو ہیں“ وزیرریلوے بھی بول پڑے

”میں حفیظ شیخ نہیں شیخ رشید ہوں،ٹماٹر 300نہیں 220روپے کلو ہیں“ وزیرریلوے بھی ...
”میں حفیظ شیخ نہیں شیخ رشید ہوں،ٹماٹر 300نہیں 220روپے کلو ہیں“ وزیرریلوے بھی بول پڑے

  



لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران مہنگائی اور ٹماٹر کی قیمتوں پر سوال کے جواب میں کہا کہ ٹماٹر 300نہیں بلکہ 220روپے فی کلو ہیں۔ میں نے گزشتہ روز ہی ایک ہزار میں پانچ کلو خریدے ہیں۔ میں حفیظ شیخ نہیں شیخ رشید ہوں۔میں رات کو چیز خریدنے کا قائل نہیں۔ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی ہے۔

ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنے پر دلہن نےزیورات کی بجائے ٹماٹر زیب تن کرلیے ، مزاح سے بھرپور ویڈیو آپ بھی دیکھئے 

 شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری اور فریال تالپور کے معاملات بھی طے پا جائیں گے کیونکہ تمام لوگ پلی بارگینگ کی طرف جا رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے نیا سال عمران خان کی حکومت کیلئے اچھا ثابت ہو گا، حالات سیاست اور عمران خان کی حکومت کی بہتری کی طرف جارہے ہیں، عمران کی گڈ گورننس کی شروعات ہوچکی ہے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کی سیاست ختم ہوچکی، نواز شریف کا جانا کوئی نئی بات نہیں پہلے ہی بتاچکا ہوں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا غلط موسم میں شروع کیا گیا، مولانا کو کہا تھا کہ اسلام آباد کا موسم موافق نہیں مت آئیں، دھرنے میں صرف جے یو آئی ف کے کارکن تھے،دھرنے کے شرکا کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہو کر نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے،مولانا کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے وہ عمران خان کی کاپی کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر کامیاب نہیں ہوئے، مولانا نے واپس جاکر عقلمندی کا مظاہرہ کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور