گجرات سے قصاب اپنی بیوی سمیت گرفتار،وجہ بھی سامنے آگئی
گجرات (بیورورپورٹ) کم سن بچیوں کو اغواءکرنے والا قصاب بیوی سمیت گرفتار، تھانہ شاہین پولیس نے مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہین پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع لنڈ پور میں ایک خاتون اور مرد نے دو کم سن بچیوں کو دبوچ رکھا ہے اور اغواءکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہین راجہ احسان اللہ پولیس نفری کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اغواءکاروں کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا۔ وقوعہ کے متعلق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو مطلع کیا گیا۔جنہوں نے ہدائیت دی کہ سنگدل ملزمان کو قرار واقعی سز ا دلوائی جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ شاہین نے بچیو ں کے والدمسمی تصور حسین سکنہ لنڈ پور کی مدعیت میں محلہ کالوپورہ کے رہائشی میا ں بیوی ملزمان عدنان بشیر اور عظمی بی بی اقوام قصاب کے خلاف مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔