چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سیکریٹری داخلہ کوبھیجے گئے نوٹس کاجواب نہ آنے پر برہم

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سیکریٹری داخلہ کوبھیجے گئے نوٹس کاجواب نہ آنے پر ...
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سیکریٹری داخلہ کوبھیجے گئے نوٹس کاجواب نہ آنے پر برہم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سیکریٹری داخلہ کوبھیجے گئے نوٹس کاجواب نہ آنے پر برہم ہو گئے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ ایوان میں آتے ہیں نہ کمیٹیوں میں ،وفاقی سیکریٹری کی وجہ سے حکومت اورپارلیمان میں بداعتمادی کی کوئی فضا پیدا نہ ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سیکریٹری داخلہ کوبھیجے گئے نوٹس کاجواب نہ آنے پر برہم ہو گئے،سینٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سینیٹ نے 11نومبرکوسیکریٹری داخلہ کوخط ارسال کیاتھا،خط کی کاپی وزیراعظم کے سیکریٹری اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی ارسال کی گئی تھی،سیکریٹری داخلہ سے معاملے پر تین دن میں وضاحت مانگی گئی تھی،ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ کوتاحال سیکریٹری داخلہ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ ایوان میں آتے ہیں نہ کمیٹیوں میں ،وفاقی سیکریٹری کی وجہ سے حکومت اورپارلیمان میںبداعتمادی کی کوئی فضا پیدا نہ ہو۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد