" بہت اچھی بات ہے کہ اب سابق وزیراعظم۔۔۔ " نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی حکم پر کرکٹر محمد حفیظ بھی خاموش نہ رہ سکے

" بہت اچھی بات ہے کہ اب سابق وزیراعظم۔۔۔ " نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے ...

  



لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر کرکٹرمحمد حفیظ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہت اچھی بات ہےکہ سابق وزیراعظم اب علاج کے لیے بیرون ملک جا سکیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینے ایک بیان میں کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ میڈیکل پینل نے بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے باہر جانے کی ضرورت ہے۔

عدالتی فیصلے پر محمد حفیظ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تو کیا عدلیہ نے مان لیا کہ پاکستان میں طبی سہولیات کی کمی ہے؟ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ ہم 20 کروڑ عوام یہاں محفوظ نہیں؟واضح رہے کہ اس سے پہلے جب 2016 میاں نواز شریف کا لندن میں بائی پاس ہواتھا تو اس وقت بھی محمد حفیظ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

مزید : کھیل