وزیراعظم 2 دن کی چھٹی پر کیوں گئے ہیں؟ سلیم صافی کا جوا ب جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

وزیراعظم 2 دن کی چھٹی پر کیوں گئے ہیں؟ سلیم صافی کا جوا ب جان کر آپ کی حیرت کی ...
وزیراعظم 2 دن کی چھٹی پر کیوں گئے ہیں؟ سلیم صافی کا جوا ب جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان کی جانب سےدو دن کی چھٹی کے حوالےسےسینئر صحافی سلیم صافی نے انتہائی حیران کن بات کی ہے،وہ کہتے ہیں دو دن کامراقبہ اس سو چ و بچار کیلئے کیاجارہاہے کہ وزیراعظم رہنا ہے یا نہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکی گئی اپنی ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا ہے کہ ”دو دن کا مراقبہ یہ فیصلہ کرنے کے لئے ہورہا ہے کہ سچ مچ وزیراعظم بنا جائے، چھوڑ دیا جائے یا پھر اسی تنخواہ پر گزارا کیا جائے۔ کیونکہ اتحادی توسوا سال کے حکومتی مراقبے سے تنگ آکر پیروں سے این او سی ملنے کے بعد نئی بیعت کا فیصلہ کرچکے۔“


سلیم صافی کے اس بیان پرسوشل میڈیا صارفین نے جہاں حیرت کا اظہاکیاہے وہیں طنز کے نشتر بھی چلائے ہیں۔۔

چوہدری آصف حیات نامی شخص نے لکھا کہ جس عمران خان کو میں جانتا ہوںوہ اپنی آخری سانس ،،آخری سپاہی ،،اور آخری گولی ،تک لڑے گا،اور ہاںخان ان چوروں سے سمجھوتہ قوم کا چوری شدہ پیسہ واپس لیے بغیر نہیں کرےگا

سمیرا نے اس موقع پر نواز شریف کو معیاری ہسپتال نہ بنانے پر طنز کا نشانہ بنایا

طارق نامی صارف نے صحافیوں کو پیر بدلنے کا مشورہ دیا

عامر نامی صارف کا خیال ہے کہ عمران خان کی حکومت پراپیگنڈے پر چلتی ہے۔

جبکہ ثوبیہ نامی ایک صارف نے سلیم صافی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب آپ کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں۔

یادر ہے وزیراعظم عمران خان جب سے وزیراعظم بنے ہیں تو اس ویک اینڈ پر انہوں نے پہلی باردو دن ہفتہ اور اتوار کیلئے سرکاری و پارٹی مصروفیات ترک کی ہیں۔ عمران خان نے ویک اینڈ اہلخانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزارااورہفتہ کو سارا دن کسی سرکاری وپارٹی مصروفیات میں حصہ نہیں لیا۔
وہ آج اتوار کو بھی کسی سرکاری و پارٹی مصروفیت میں حصہ نہیں لے رہے نہ ہی کسی اجلاس میں شرکت کاشیڈول بنایا گیاہے۔ عام طور پر عمران خان کی بنی گالہ میں ملاقاتیں اور پارٹی اجلاس منعقد کیے جاتے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -