پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ اختتام پذیر

پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ اختتام پذیر
پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ اختتام پذیر

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ 2019 اختتام پذیر ہو گئیں ۔

ترجمان پاک نیوی کے مطابق 13 ویں سالانہ بحری مشق شاہین الجزیرہ کراچی اور کھلے سمندر میں 10 روز تک جاری رہی جس میں پاک بحریہ کے بحری جہازوں،سی کنگ ہیلی کاپٹرز اور سپیشل فورسز بوٹس نے حصہ لیا،مشق کامقصدسپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابطہ اور پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ تھا۔

مشق کے دوران انسداد دہشتگردی کیلئے بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنزکئے گئے ،مشق کے اختتام پر دونوں فورسز نے بحیرہ عرب میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کاکامیاب مظاہرہ کیا،ترجمان کا کہنا ہے مشق شاہین الجزیرہ پاکستان اور بحرین فورسز کے مابین مضبوط عسکری تعلقات کی عکاس ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی